اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کا کردار محدود کر دیا گیا۔ عمران خان نے پنجاب میں پارٹی تنظیم سازی کی چار رکنی کمیٹی بنا دی۔
چار رکنی کمیٹی میں عالیہ حمزہ کو ہی شامل نہیں کیا گیا ۔
چار رکنی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ ، عمر ایوب خان ،احمد خان بچھر اور میاں اکرم عثمان شامل ہیں۔ چار رکنی کمیٹی پنجاب میں تنظیمی ری سٹرکچرنگ اور نئے عہدوں کی تعیناتی کرے گی ۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں :بڑی خوشخبری عمران خان کی رہائی کی تاریخ سامنے آگئی،ضمانت بارے بھی بڑا انکشاف،جا نئے تفصیلات