اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) حکومت کا چینی کی شفاف قیمتوں کے تعین کے لیے بڑا اقدام۔ چینی کی پیداواری لاگت کے لئے آزاد آڈٹ کروانے کا فیصلہ ۔ شوگر ملز مالکان نے حکومتی فیصلے سے اتفاق کر لیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی شوگر مل مالکان سے اہم ملاقات۔ چینی کی قیمتوں پر عید تک عارضی کمی کیلئے فریقین میں اتفاق ہو گیا۔ وزارت فوڈ سیکورٹی اور شوگر ملز مالکان کا پیداواری لاگت کیلئے آڈٹ پر بھی اتفاق ہوا۔ وزارت فوڈ سیکورٹی کے مطابق
عید کے بعد چینی کی نئی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ چینی کی پیداواری لاگت کا آزاد آڈٹ بھی کروایا جائے گا۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے شوگر ملز نے مثبت ردعمل دیا۔ قیمتوں پر حکومتی کنٹرول کے لیے مضبوط اقدامات جاری رہیں گے۔
مصنوعی مہنگائی کے سدباب کے لیے وزارت متحرک ہے۔ عوامی مفاد کے لیے حکومت اور شوگر ملز مالکان میں مشاورت جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں :بنگلہ دیش،پاکستان کے حامی جماعت اسلامی ڈھاکہ کے امیرمولانا اظہر الاسلام کو 54 سال بعد کو رہا کر دیا گیا