باغ ( اے بی این نیوز ) آزادکشمیرکےعلاقے تولی پیرروڈ پرپولیس وین کھائی میں جاگری۔ ریسکیوحکام کے مطابق
حادثےمیں5پولیس اہلکارجاں بحق ہو گئے۔
اےڈی ریجن آفس پونچھ ذاکراعوان اورایس ایچ اوکھائی گلہ چودھری نویدشامل ہیں ۔ انسپکٹریاسرکیانی،سب انسپکٹرعلی بخاری اورکانسٹیبل فہیم بھی شامل ہیں .
وزیراعظم آزادکشمیر کاتولی پیر حادثے میں 5پولیس اہلکاروں کی شہادت پر غم کا اظہار ۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا ڈی آئی جی پونچھ کو حادثہ کی فوری انکوائری کا حکم ۔
وزیراعظم کا غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار ،شہدا کے بلندی درجات کی دعا۔
وزیراعظم آزادکشمیر کی انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کو بروقت انجام دینے کی ہدایت۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں :بنگلہ دیش،پاکستان کے حامی جماعت اسلامی ڈھاکہ کے امیرمولانا اظہر الاسلام کو 54 سال بعد کو رہا کر دیا گیا
