اہم خبریں

پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو بھر پور جواب دیا،تنازعات کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے،شہباز شریف

آذربایئجان ( اے بی این نیوز   ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو بھر پور جواب د یا پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان امن کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔بھارت پاکستان کا پانی روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
تنازعات کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے۔ پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان کی شراکت نئی بلندیوں کی جانب گامزن۔ کاراباخ، کشمیر، شمالی قبرص پر تینوں ممالک یکجہتی پر متفق ہیں۔ نام نہاد پہلگام واقعہ کا بھارت کوئی ثبوت نہ دے سکا۔
دنیا کو مسلح تنازعات، ماحولیاتی تبدیلی اور معاشی بحران کا سامنا ہے۔ ہم ہمدردی، تحمل اور امن پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ترکیہ و آذربائیجان کی حمایت قابل تحسین ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان ہوئیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف 150 ارب ڈالر سے زائد نقصان برداشت کیا۔ پاکستان بھارت سے تجارت سمیت تمام مسائل پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔
میرےبھائی صدرالہام علیوف کویوم آزادی کی مبارکبادپیش کرتاہوں۔ آذربائیجان کویوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتاہوں۔ آج نہ صرف آذربائیجان کایوم آزادی ہے بلکہ آج ہی کےروزپاکستان ایٹمی طاقت بنا۔
صدرآذربائیجان،صدرترکیہ اورعوام کوسلام پیش کرتاہوں۔ آج ہم آذربائیجان کایوم آزادی اورپاکستان کایوم تکبیر منارہےہیں۔ پاکستان28مئی1998کوایٹمی طاقت بنا۔ شہبازشریف
پاکستان نےآبادی اورمعاشی لحاظ سےکئی گنابڑےدشمن کوشکست دی۔ بھارت نےپہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کرکےالزام پاکستان پرلگایا۔ فالس فلیگ کےنتیجےمیں 26لوگ مارےگئے۔ ہم نے بغیر وقت لگائے انکوائری کمیشن بنایا اور معاملے کی تحقیقات کی پیشکش کی ۔ بھارت نے جواب میں پاکستان پر حملہ کیا اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔
ہم نےبغیروقت ضائع کیےبھارت کوواقعہ کی تحقیقات کاکہا۔ بھارت نےہمیں ثبوت پیش کرنےکےبجائےحملہ کردیا۔ ہماری ایئر فورس نے بھارت کے 6جنگی جہاز گرائے ۔ہم نےبھارت کوپیغام پہنچایاپاکستان پرامن ملک ہے۔
ہم نے جدید ترین بھارتی رافیل جہاز گرائے ۔ 9اور10مئی کی رات کوفیصلہ کیابھارتی جارحیت کاجواب دیناہے۔ بھارت نے پاکستان پر براہموس میزائل فائر کیے ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو دندان شکن جواب دیا۔ آرمینیانےآذربائیجان پرحملہ کیاتوپاکستان اورترکیہ نےساتھ دیا۔ بھارت نےپاکستان پر حملہ کیاتوترکیہ اورآذربائیجان نےہماراساتھ دیا۔
مزید پڑھیں :ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،گوہر ایوب خان، مجید نظامی، راجہ ظفر الحق، شیخ رشید نے ایٹمی دھماکوں کیلئے نواز شریف کو مجبور کیا،عمر ایوب

متعلقہ خبریں