اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) آئی ایم ایف نے بجٹ 2025-26 کے لیے تجاویز دے دیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تخمینوں پر اتفاق نہ ہو سکا۔ آئندہ بجٹ میں سخت ٹیکس اقدامات کا مطالبہ۔
ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی سفارش۔ ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور۔ پی او ایس پر ٹیکس چوری پر جرمانہ 50 لاکھ تک بڑھانے کی تجویز۔
ٹیکس چوروں کے خلاف فوجداری مقدمات کی سفارش۔
سولر پینلز سمیت ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز۔کھاد، اسپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز۔ زرعی مشینری پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش۔ لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے زائد کرنے کی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں :خطے کے امن کو تباہ کرنیوالوں کےخلاف کھڑےہوں گے،صدرتر کیہ رجب طیب اردوان کا اعلان