آذربائیجان ( اے بی این نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف ن ے کہا ہے کہ آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتاہوں۔ صدرطیب اردوان نے جس انداز میں پی کے کے کامسئلہ حل کیا وہ قابل ستائش ہے۔
بہترین میزبانی پر صدرالہام علیوف کاشکریہ اداکرتاہوں۔ بہترین دوستوں کے ہمراہ اس ہال میں موجود ہونے پر بے حدخوشی ہے۔ اس سے قبل آستانہ میں ہماراسہ فریقی اجلاس ہواتھا۔
آج کا یہ سہ فریقی اجلاس اس عزم کااعادہ کرتا ہے کہ ہم نے تعاون اوردوستی کونئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔
پاکستان،ترکیہ اورآذربائیجان مشترکہ مذہب،اقدار،ثقافت اورتاریخ میں بندھے ہیں۔ تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔ ہم نے بھارت کو پہلگام واقعہ پر تحقیقات کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔
بھارت نے بغیرشواہدپاکستان پر الزام لگایا۔ پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا۔ پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ترکیہ اورآذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں۔
ہم تینوں ممالک اعلیٰ اقدار،امن اورانصاف کیلئے ایک دوسرےکیساتھ کھڑے ہیں۔
سہ فریقی اجلاس کی ہم سب کیلئے بہت اہمیت ہے۔ سہ فریقی اجلاس ہمیں یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنے کاموقع فراہم کرتا ہے۔ آذربائیجان اورترکیہ کاحالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھرپورحمایت پر شکریہ اداکرتاہوں۔
پاکستان کے عوام برادرممالک ترکیہ اورآذربائیجان کی حمایت کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں ایک قائدانہ کردار ادا کیا۔
ہم امن کے خواہاں ہیں اور ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔
مسائل کو مذاکرات کی میزپر بیٹھ کر حل کرناچاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کاحل سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں۔ پانی24کروڑلوگوں کی لائف لائن ہے۔
بھارت پاکستان کا پانی روکناچاہتا ہے جوکبھی نہیں ہوپائے گا۔
مزید پڑھیں :خطے کے امن کو تباہ کرنیوالوں کےخلاف کھڑےہوں گے،صدرتر کیہ رجب طیب اردوان کا اعلان