اہم خبریں

خطے کے امن کو تباہ کرنیوالوں کےخلاف کھڑےہوں گے،صدرتر کیہ رجب طیب اردوان کا اعلان

آذربائیجان ( اے بی این نیوز   )صدرتر کیہ رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آذربائیجان کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہو۔ تینوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ تینوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
یقین ہے کہ آذربائیجان کے آزاد ہونیوالے علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان مشترک تہذیب اور اقدار کے حامل برادر ملک ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی باعث اطمینان ہے۔
پاک بھارت کشیدگی میں وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر کی مدبرانہ قیادت کو سراہتا ہوں۔ ہمارا خطہ سٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے،مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

تجارت، سرمایہ کاری، دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا جائزہ لیاجارہا ہے۔ تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
توانائی اور غذائی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جارہا ہے۔ اسرائیل کی فلسطین میں خون ریزی قابل مذمت ہے۔ غزہ میں بچوں کا وحشیانہ انداز میں قتل کیا جارہا ہے۔ خطے کے امن کو تباہ کرنیوالوں کےخلاف کھڑےہوں گے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آذربائیجان کےعوام کویوم آزادی پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔ ترکیہ،آذربائیجان اورپاکستان تین ملک اورایک قوم ہیں۔
بہترین خیرمقدم اورمیزبانی پرمشکورہوں۔ آذربائیجان میرامادروطن بھی ہے۔ ترکیےاچھےاوربرےہروقت میں آذربائیجان کیساتھ کھڑارہےگا۔ آذربائیجان کےساتھ اپنی دوستی کومزیدمضبوط بنائیں گے۔
ہم اپنی دوستی کومزیدمضبوط بنانےکیلئےکام کرتےرہیں گے۔ کاراباخ کی آزادی سے آذربائیجان مزیدمضبوط ہوا۔

مزید پڑھیں :ن لیگ نے مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس میں اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادی

متعلقہ خبریں