اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس میں اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ درخواست میں کہا گیا کہ آرٹیکل 187 مکمل انصاف کا اختیار زیر التواء مقدمات میں استعمال ہو سکتا۔ مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187 کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے 80 ارکان کے ساتھ مخصوص نشستوں کیلئے اپیل دائر کی۔
اپیل پر فیصلہ سے سنی اتحاد کونسل کے پاس زیرو ارکان رہ گئے۔ ۔ 12جولائی فیصلہ سے سنی اتحاد کونسل کومخصوص نشستیں نہ ملیں بلکہ اپنے ارکان بھی واپس لے لئے۔ ۔ آرٹیکل 187 کا اختیار لامحدود نہیں ہے۔ جب نکات پر فیصلہ دیا گیا وہ کبھی عدالت کے ریکارڈ پر نہیں تھے۔
مزید پڑھیں :امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں ،افغان طالبان کا فتنہ الخواج کو انتباہ