اسلام آباد (اے بی این نیوز)وطن عزیزکے27ویں یوم تکبیرکےموقع پرمسلح افواج اورسربراہان کاخصوصی پیغام جاری۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس کی عوام کودلی مبارکباد دی۔
یوم تکبیراہم موقع کی یادہےجب1998میں پاکستان جوہری طاقت کےطورپرابھرا۔ پاکستان نےجنوبی ایشیامیں سٹریٹجک توازن کوبحال کرتےہوئےدفاع کےحق کااظہارکیا۔ تاریخی کامیابی قوم کےغیرمتزلزل عزم،اتحاداورامن بقائےباہمی کی غیرمتنزلزل جستجوکی مظہرہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق
سٹریٹجک صلاحیت عوام کی مشترکہ امنگوں کی عکاس،قومی امانت ہے۔ یوم تکبیرقیادت کی دوراندیشی،سائنسدانوں اورانجینئروں کی محنت کوخراج تحسین ہے۔ یوم تکبیرملکی دفاع کوناقابل تسخیربنانےوالے تمام لوگوں کی خدمات کوخراج تحسین ہے۔
یوم تکبیرخودمختاری،علاقائی سالمیت کےتحفظ کیلئےپاکستان کےثابت قدم عزم کواجاگرکرتاہے۔ یوم تکبیرہمارے قابل اعتبارکم ازکم ڈیٹرنس کےنظریےکی توثیق کرتاہے۔ پاکستان خطےمیں امن اورسٹریٹجک استحکام کوبرقراررکھنےکےاصول کاداعی ہے۔
مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادروطن کےدفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کااعادہ کرتی ہیں۔ پاکستان کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصدکیلئےہے اوریہ امن کی ضامن ہے۔ مسلح افواج وطن کی سلامتی،ترقی اورخوشحالی کیلئےہمہ وقت تیاراورپرعزم ہیں۔
مسلح افواج سنگ میل کوممکن بنانےکیلئےبےپناہ قربانیاں دینےوالوں کیساتھ ہیں۔ قربانیاں دےکرملکی قوت،استحکام،خودانحصاری کاسفرجاری رکھنےوالوں سےاظہاریکجہتی کیا۔
مزید پڑھیں:تھانہ روات کے علاقہ میں دو گھنٹہ تک پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک، 2 گرفتار باقی فرار