راولپنڈی (اے بی این نیوز)تھانہ روات کے علاقہ بنگیال میں خطرناک ملزمان کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ ۔ فائرنگ کے دوران منشیات فروشی، قتل، اغواء و بھتہ خوری میں ملوث انتہائی خطرناک و مطلوب ملزم واحد عرف واحدی ہلاک۔
ہلاک ملزم کے دو ساتھی زخمی حالت میں گرفتار، دیگر ساتھی فرار۔ ملزمان کی جانب سے قریب دو گھنٹہ تک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جاتی رہی۔ ہلاک ملزم واحد عرف واحدی قتل، اغواء، منشیات فروشی اور دیگر بیسیوں مقدمات و جرائم میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔
ہلاک ملزم کے خلاف اسلحہ کی نوک پر بھتہ خوری کی بھی شکایات سامنے آئی تھیں۔ ہلاک ملزم نے چند ہفتہ قبل خاتون سمیت تین افراد کو اغواء کر کے نازیبا ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔ خطرناک ملزم کے خلاف ریڈ ایس پی صدر کی سربراہی میں روات پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز کے دستوں نے کیا۔
واحد عرف واحدی کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پولیس ٹیمیں کام کر رہی تھی۔ واحد عرف واحدی کی گرفتاری کے لئے جانے والی ریڈنگ پارٹی پر قبل ازیں بھی ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔
خطرناک ملزمان کی مسلسل فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی صدر، اے ایس پی صدر، ایس ایچ او روات، روات پولیس ٹیم اور ایلیٹ فورس کو شاباش۔ کسی کو بھی شہریوں کے لئے خوف کی علامت نہیں بننے دیا جائے گا۔ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی،خیابان سرسید سیکٹر 3 سے اہم خبر،ایک نوجوان موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا