اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اس وقت ایک قصائی کا رول ادا کررہا ہے۔ مودی کی پالیسیوں کے ساتھ بھارت میں کوئی اتفاق نہیں کرتا۔
مودی اپنی تکبرانہ ضد کی وجہ سے جارحیت پر آگیا تھا۔ مودی گولی مارنے کی بات کرتے ہیں ،ہمیں گولی مارنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ مودی کے ساتھ جوہوابھارت میں کسی توقع نہیں نہیں تھی۔ نریندر مودی کو اپنی سیاسی موت سامنے نظر آرہی ہے۔
نریندر مودی بالاآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔
مودی جیسے لوگ اقتدار میں آجائیں تو ملک کیساتھ دنیا کا امن تباہ کرتے ہیں۔ دنیا میں اس وقت کوئی بھی مودی کی مدد نہیں کرے گا۔ ہماری فوج اور ہمارے بچوں نے وارفیئر میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔
علیمہ خان کے لہجے میں راستہ ڈھونڈنے کی معمولی سی کوشش ہے۔ علیمہ خان کے بیان پر غور کیا جاسکتا ہے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی ابھی تک گزشتہ حالات سے باہرنہیں آتی ہے۔
مزید پڑھیں:جوبات علیمہ خان نے کی وہ ہی عمران خان کاموقف ہے، سلمان اکرم راجہ