اسلام آباد(اے بی این نیوز)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اے بی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کےبعدبغیرمقصد کےعدالت جاتےہیں۔
عدالتی نظام موثرہوگااسی کےساتھ چلناہوگا۔ ہم آئین وقانون کی بات ہرسطح پرکریں گے۔ عدالت سےامیدکالفظ اپنی ڈکشنری سےختم کردیا۔ جان بوجھ کرہمیں نوٹس نہیں بھیجاگیا۔
اقلیتی فیصلے کوعدالت میں پڑھناعجیب سی بات ہے۔
عدالت میں درخواست دائرکی امیدہےہمیں سناجائےگا۔ ملک کوہم نےآئین وقانون کےراستےپرلےکرجاناہے۔ آئین و قانون کاسہاراکبھی نہیں چھوڑیں گے۔ مخصوص نشستوں پرفیصلہ ہماری ہی معروضات کی وجہ سےآیا۔
بانی کاخیال ہےبات ان سےکی جائےجونظام پرحاوی ہیں۔ ہمارےملک میں78سال سےمذاق چل رہاہے۔ بانی اپنی آزادی کی بات نہیں کررہےآئین وقانون کاکہہ رہےہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو حکومت چاہیے نہ کوئی آسائش۔
بانی پی ٹی آئی کاواضح موقف مجھ سےبیٹھ کربات کی جائے۔ بانی کے جیل میں عیدگزارنے کےحوالےبڑےسانحےسےدوچارہیں۔ جوبات علیمہ خان نے کی وہی بانی پی ٹی آئی کاموقف ہے۔ ہماری ذمہ داری ہےعوام کوصحیح حقائق بیان کیےجائیں۔ پی ٹی آئی خاموش نہیں بیٹھےگی ہرفار م پراپنی آوازکوبلندکرےگی۔
رکن سفارتی کمیٹی خرم دستگیرنے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت اپنےماضی ممبئی حملوں میں پھنساہواہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرانےمیں ملوث ہے۔
ثبوت موجودہیں بھارت دنیابھرمیں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ بھارت ایک غیرذمہ دارریاست ہے۔ مودی کابیان سب کےسامنےہےپاکستانی عوام کودھمکی دےرہاہے۔ مودی کےبیان کوسب کےسامنےپیش کریں گے۔
بھارت نےتسلیم کیاوہ دوسرےممالک میں دہشتگردی میں ملوث ۔ دنیاکوپاکستان کامثبت چہرہ دکھائیں گے۔ بھارت نےہمارےخلاف بیلسٹک میزائل کااستعمال کیا۔ پاکستان بھرپورطریقےسےاپنامقدمہ لڑےگا۔
بھارت ہماراپانی غضب کرناچاہتااورکشمیرپرقبضہ جماناچاہتاہے۔ پانی ہمارےلیےزندگی اورموت کامسئلہ ہے۔ یہ کیسےہوسکتاہےکوئی25کروڑعوام سےان کا حق چھین لے۔ بھارت نےپلوامہ حملہ کراکےالزام پاکستان پردھردیا۔
پلوامہ حملے کےبعدبھارت نےکشمیرپرقبضہ کرلیا۔ پہلگام حملہ کراکےبھارت نےسندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔ پاک بھارت تعلقات میں ہم صرف امریکاکی ثالثی پرانحصارنہیں کریں گے۔
ہم مذاکرات کی ٹیبل پربیٹھےپی ٹی آئی چھوڑکرچلی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کےذریعےعمل میں آئےگی۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پرکوئی سودےبازی نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی والےصرف بانی کی رہائی پربات کرناچاہتےہیں۔ ہم بھارت سےلڑناچاہتےہیں پی ٹی آئی سےنہیں۔
پی ٹی آئی مقدمات عدلیہ میں لڑےمذاکرات ہمارےساتھ کرے۔ سیاسی جماعتوں کوفیصلہ کرناچاہیےہمیں اپنےمعاملات کوبہتربناناچاہیے۔
مزید پڑھیں:ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال کر دی گئی،ریٹائرمنٹ پر پنشن فراہم کرنے کی ہدایت