راولپنڈی (اے بی این نیوز)کلاس نہم کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 20 جون تک توسیع کر دی گئی ہے ۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کلاس نہم کی رجسٹریشن میں توسیع کا خیر مقدم ۔ شمالی پنجاب کے صدر ایپسما ابرار احمد خان کا فیصلہ پر اظہار تشکر۔ صدر ابرار احمد خان نے بتا یا کہ
کلاس نہم کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 20 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ایپسما کے مطالبے پر سنگل فیس کے ساتھ توسیع دی گئی ہے ۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب اور چیئرمین راولپنڈی بورڈ کے شکر گزار ہیں ۔ رجسٹریشن کی سابقہ آخری تاریخ 29 مئی مقرر کی گئی تھی۔ دگنی فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ اب توسیع کر کے 4 جولائی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:مودی بائولا ہو گیا، تسلی نہیں ہو ئی،پاکستان کو پھر کھلی دھمکی،ایکس صارفین نےآڑے ہاتھوں لے لیا