اہم خبریں

مظفرآباد ،کلاؤڈبرسٹ،خاتون جاں بحق،مری میں الرٹ جاری،راولپنڈی اسلام آباد میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

مظفرآباد (اے بی این نیوز) مظفرآباد کے نواحی علاقےبلگراں کےمقام پرکلاؤڈبرسٹ،خاتون جاں بحق،پولیس کے مطابق کلاؤڈبرسٹ سےمتعددمکانات اورمسجدکونقصان پہنچا۔ ڈائریکٹرایس ڈی ایم اے کے مطا بق
کلاؤڈبرسٹ سےمتاثرہ علاقےمیں امدادی ٹیم روانہ ہو گئیں۔ اسلام آباد اورراولپنڈی کےمختلف علاقوں میں بارش۔ بارش کےباعث گرمی کازورٹوٹ گیا،موسم خوشگوار ہو گیا۔
اسلام آبادمیں آندھی،سیکٹرایف6میں بل بورڈگرگیا۔ اسلام آبادمیں آندھی،ڈپٹی کمشنر کی شہرمیں تمام بڑےبل بورڈزہٹانےکی ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر نے بتا یا کہ ممکنہ بارش کےپیش نظرضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈمیں موجودہیں۔ ڈی سی کی تمام اسسٹنٹ کمشنرزکونشیبی علاقوں پرخصوصی نظررکھنےکی ہدایت۔

مری میں آندھی اورطوفان کےپیش نظرالرٹ جاری،ریسکیوحکام کے مطابق شہری حفاظتی اقدامات اپنائیں۔ شہری سائن بورڈ،کچی دیواروں اوردرختوں سےدوررہیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد اور گردونواح میں گردوغبار کا طوفان، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری

متعلقہ خبریں