تہران ( اے بی این نیوز )فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایرانی جنرل سٹاف ہیڈکوارٹرزآمد،آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیر اورایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات۔ باہمی دلچسپی کےامور،افواج کےدرمیان تعاون بڑھانےپربات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کومضبوط بنانےپرزوردیاگیا۔ خطےمیں استحکام اورخوشحالی کےفروغ کیلئےاقدامات پربھی بات چیت۔ سرحدی علاقوں کوتجارت اوراقتصادی روابط کےمراکزمیں تبدیل کرنےکےامکانات کابھی جائزہ لیا گیا۔ فیلڈمارشل عاصم منیرکوایرانی مسلح افواج کیجانب سے گارڈآف آنربھی پیش کیاگیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نے جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز، تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا۔سی او ایس نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ دونوں فوجی رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔
باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانا، مشترکہ سرحد پر سیکورٹی میکانزم کو بہتر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے کے راستے تلاش کرنا شامل ہیں، جس سے علاقائی استحکام اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔
سی او ایس نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور ایران کے صدر ایچ ای مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ COAS تینوں دوست ممالک کا دورہ کرنے والے وزیراعظم کے وفد کے ساتھ ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔