کراچی (اے بی این نیوز)سابق وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عوام سے ٹکرائو کی پالیسی مہنگی پڑے گی۔
پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبر پختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا، پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار ہمیں نہیں روک سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کرپشن، لاقانونیت اور بیروزگاری سے تنگ عوام پر تشدد قابل مذمت ہے ، انہوں نے پشاور میں ریلی کے انعقاد پر پی پی کے صوبائی صدر کی تعریف کی۔
اداکار عدنان صدیقی نے طوفانی پرواز میں موت کو بالکل قریب سے دیکھا ، چونکا دینے والےانکشافات