اہم خبریں

بلوچستان،قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ، شہریوں میں خوف و ہراس

قلات (اے بی این نیوز) بلوچستان کے مشرقی علاقے قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عورتوں اور بچوں کی چیخیں نکل گئیں‌، شہری گھروں سے کلمہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔
معروف خوبرو اداکارہ نیلم منیر کے متعلق 9 سال قبل کی گئی پیشگوئی جو سچ ثابت ہوئی

متعلقہ خبریں