اسلام آباد(اے بی این نیوز) ہائیکورٹ ، عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی ،پی ٹی آئی نے آج عدلیہ سے اظہار یکجہتی کی کال دے رکھی ہے ،پی ٹی آئی کے عدلیہ کے حق میں احتجاج کے موقع پرسکیورٹی ہائی الرٹ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس ، ایف سی کی اضافی نفری تعینات کردی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر قیدی وین اور بکتر بند گاڑی بھی پہنچا دی گئی، پی ٹی آئی ارکان قومی صوبائی اسمبلی آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر جمع ہونگے ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی و کارکنان عدلیہ سے اظہار یکجہتی کرینگے۔۔
پی ٹی آئی قیادت کا بھی ہائیکورٹ کے باہر جمع ہونے کا امکان 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کیس تاحال مقرر نہ ہو سکا ۔پی ٹی آئی قیادت آج پھر کیس مقرر کروانےکیلئے ہائیکورٹ آئے گی۔