اسلام آباد (اے بی این نیوز )27مئی سے یکم جون اسلام آباد میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان بتایا گیا ہے۔ 27مئی تایکم جون لاہور،راولپنڈی،مری اور سیالکوٹ میں بارش کاامکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق
فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اورجھنگ میں آندھی اور بارش کاامکان۔ ملتان،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،لیہ،مظفرگڑھ میں بھی بارش متوقع۔ 27مئی تایکم جون سوات، دیر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،چترال اوربونیرمیں بھی بارش کاامکان ہے۔
27مئی تایکم جون پشاور،مالاکنڈ،مردان،صوابی،چارسدہ میں بھی بارش کاامکان ۔ کوئٹہ،ژوب،بارکھان،خضداراورقلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں :اب ملک گیر تحریک ہو گی،زندگی بھر جیل میں رہوں گا ،جھکوں گا نہیں، عمران خان
