اسلام آباد (اے بی این نیوز )عمران خان کے کیسز کی سماعت کیوں نہیں ہوئی ،پی ٹی آئی کا کل پھر ریڈ زون میں احتجاج کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کرے گی ۔
پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز لاہور ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کرے گے ۔ خیبر پختونخواہ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایات کی گئی ۔ خیبر پختونخواہ کے تمام ممبران اسمبلی کو اسلام آباد لانے کی ذمہ داری جنید اکبر کو دی گئی ۔
گزشتہ احتجاج میں جنید اکبر کے نا آنے پر پارٹی نے اس دفعہ خصوصی ہدایات بھی دی ۔ جنید اکبر نے بھی تمام اراکین کو رات کو ہی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کر دی ۔
مزید پڑھیں :عمران خان جب بھی بات کرتے ہیں تو ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں،زرتاج گل وزیر