اہم خبریں

مریم نواز کا سی ایم انسولین پروگرام کا آغاز،ذیابیطس کے شکار بچوں کے لیے مفت انسولین کارڈ جاری

لاہور (اے بی این نیوز    )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سی ایم انسولین پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بچوں کے لیے مفت انسولین کارڈ جاری۔
مریم نواز نے خود بچوں کے گھروں میں جا کر انسولین کارڈ تقسیم کیے۔
پہلے مرحلے میں 1500 بچوں کو گھروں پر انسولین کی فراہمی کی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ انسولین ڈیلیوری کے لیے پاکستان پوسٹ کا کولڈ چین سسٹم استعمال ہوگا۔
بچوں کی صحت میری اولین ترجیح ہے۔
سی ایم انسولین کارڈ صرف تصدیق شدہ سکیننگ پر قابلِ استعمال ہوگا۔ بچوں کو سہ ماہی چیک اپ کے سوا ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں :توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ،عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش

متعلقہ خبریں