راولپنڈی (اے بی این نیوز )راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش۔ راولپنڈی :کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی ۔
استغاثہ کے گواہ قیصر محمود کا بیان و جرح مکمل۔ توشہ خانہ کیس میں اب تک 6 گواہوں کی جرح مکمل ہو چکی۔ گواہ محسن حسن کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی اور سلمان صفدر عدالت پیش ۔
ایف آئی اے کی جانب سے ذوالفقار نقوی اور عمیر مجید عدالت میں پیش۔ کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی ۔
مزید پڑھیں :عمران خان جب بھی بات کرتے ہیں تو ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں،زرتاج گل وزیر