اہم خبریں

عمران خان جب بھی بات کرتے ہیں تو ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں،زرتاج گل وزیر

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )  پی ٹی آئی کی مرکزی رہنمازرتاج گل وزیر نے اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان سے خفیہ ملاقات کا مجھے بالکل بھی نہیں پتہ۔
نہ میں سیکرٹ ایجنسی، نہ مجھے کوئی سیکرٹ معلومات ہیں۔
بانی پی ٹی آئی جب بھی بات کرتے ہیں تو ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی بے گناہ ،ان کو جیل سے باہر آجانا چاہیے،بشریٰ بی بی بھی بے گناہ ہیں۔ ہمیں تو انصاف عدالت کے ذریعے چاہئے۔
بانی پی ٹی آئی فیصلہ کرینگے کس سے مذاکرات کرنے ہیں، کب اور کن شرائط پر کرنے ہیں۔
جو بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے وہی میرا فیصلہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے نام پرووٹ لے کر آئی ہوں تو وہی فیصلہ مانوں گی جو ان کا ہے۔ ورنہ تو ہم خود کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔

مزید پڑھیں :کل شام سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان، ہفتے تک وقفے وقفے یہ سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی

متعلقہ خبریں