پشاور (اے بی این نیوز ) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کل شام سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئ ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ ،بٹگرام، ہری پور، ملاکنڈ، باجوڑ سمیت کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ مہمند، خیبر، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق
تمام ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کیلئے مراسلہ جاری کردیاگیا۔ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ، مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت۔ عوام کو بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں اور بل بورڈز سے دور رہنے کی تلقین۔
حساس علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار ،ہنگامی صورتحال میں روڈ بحالی ،متبادل راستے فراہم کیے جائیں۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر فعال، کسی بھی واقعے کی فوری اطلاع دی جائے،سیاح ہیلپ لائن 1700 سے رابطہ کریں۔
