اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جعفرایکسپریس اورخضدار حملے کے بعد کچھ لوگوں کی آنکھیں کھلی ،لوگ بلوچستان کے حوالے سے ریاست کو مجرم اور دوسرے فریق کو مظلوم سمجھتے تھے۔
محرومی کو ریاست کے خلاف دہشتگردی کی صورت میں استعمال کرنا مناسب نہیں۔ ملک میں باقی جگہوں میں بھی محرومی ہے وہاں تو کوئی دہشتگردی نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کرط رہے تھے انہوں نے کہا کہ
لوگ اس دہشتگردی کے خلاف محرومی کو دلیل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ریاست کی بنیادی ذمہ دارٹیکس جمع کرنا ہے۔ ٹیکس اکٹھا کرنے کاٹارگٹ پورا ہوگا تو ترقیاتی کام ہوں گے۔
گالی ہمیشہ سیاستدانوں کو پڑتی ہے انتظامیہ میں موجود افسران کو کوئی پوچھتا بھی نہیں ۔
کم وسائل کےباوجود پاکستان نےبھارت کو عبرتناک شکست دی۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے اقدامات ہورہے ہیں۔ کارکردگی پر تنقید ضرور کرے لیکن تذلیل نہیں ۔
مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی کا عمران خان اور پارٹی کے حوالے سے بڑا بیان سا منے آگیا،جانئے کیا