استنبول ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات۔ احاطہ۔ مشترکہ اقدار، باہمی احترام، ترقی اور خوشحالی کی طرف مشترکہ اہداف پر مبنی تعلقات پر تبادلہ خیال۔ وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور لازوال رشتے کی عکاس تھی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے اصولی مؤقف کو سراہا۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے عوام کی جانب سے پاکستان کی حمایت کو پاکستان کیلئے حوصلے اور عزم کا ذریعہ قرار دیا۔ وزیراعظم نے پاک افواج کی جرات، بہادری اور جذبے کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں بے مثال کامیابی ملی۔ وزیراعظم کا دوطرفہ سرمایہ کاری میں اضافے جیسے اقدامات سے باہمی معاشی اشتراک میں اضافے پر زور۔
وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے موزوں اور ابھرتے شعبوں کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے قابل تجدید توانائی، آئی ٹی، تعمیراتی شعبے اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں ساتویں اعلیٰ سطح سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تجارت کو سالانہ 5 ارب ڈالرز تک لے جانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
استنبول:ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ استنبول:ملاقات میں غزہ کی ناگفتہ بہ صورتحال پر اظہار تشویش۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور آبادی تک امدادی سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن ، استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلےئ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدر سے پرجوش اورنہایت خوشگوارملاقات۔ ملاقات سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے،تاریخی اوربرادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی۔
پاکستان اورترکیہ تعلقات مشترکہ اقدار،باہمی احترام اورترقی وخوشحالی کے متشرکہ وژن پرمبنی ہیں۔ وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کاپاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر ترکیہ کی حکومت اورعوام سے دلی اظہار تشکر ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کااصولی موقف،پاکستانی عوام کیلئے ترک عوام کی نیک خواہشات، حمایت باعث اطمینان ہے۔
مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی کا عمران خان اور پارٹی کے حوالے سے بڑا بیان سا منے آگیا،جانئے کیا