لاہور ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ تھا اور ان شاء اللہ ہمیشہ رہوں گا۔” انہوں نے 9 مئی کے واقعات اور اڈیالہ جیل میں قید کے دوران بھی اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 24 مئی کو عمران خان نے تمام لوگوں، وکلا، نوجوانوں، پارٹی لیڈرز اور کارکنوں کو اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے اور حقوق کی آواز بلند کرنے کے لئے مدعو کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ پرامن احتجاج ہمارا قانونی حق ہے اور اسے عدالت کے ذریعے بھی تسلیم کیا گیا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی اور اس کے لیڈرز کو مختلف قانونی چیلنجز کا سامنا ہے، بشمول سائفر کیس جس میں انہیں ریاست کے مفادات کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا گیا۔ وہ پرامن طریقے سے اپنے حقوق کے لئے لڑتے رہیں گے۔