اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ہر سال دنیا بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں جس کے لیے ہر کوئی اللہ کی راہ میں ایک خوبصورت اور اچھا جانور قربان کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال بڑی تعداد میں لوگ جانوروں کی قربانی بھی کرتے ہیں۔ جس کے لیے عیدالاضحیٰ سے قبل ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگائی جاتی ہیں تاکہ شہری اپنی استطاعت کے مطابق موزوں جانور خرید سکیں۔
حالیہ برسوں میں پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں جانوروں کے خریداروں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور وہ منڈیوں کا رخ نہیں کرتے۔ کیونکہ جیسے جیسے عید الاضحی قریب آتی ہے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں دوگنی ہوجاتی ہیں۔ مویشی منڈی میں جانے والے شہری مویشیوں کی زیادہ قیمت اور بیوپاریوں کی عدم دلچسپی کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ جس قیمت پر وہ گزشتہ سال گائے خریدتے تھے اور قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں۔ کئی صارفین مہنگائی کے پیش نظر مرغیوں کی قربانی کا فتویٰ بھی مانگتے نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں :سونے کی آ ج مارکیٹ میں فی تولہ قیمت کیا رہی،مہنگا ہوا یا سستا،جانئے اپ ڈیٹ