راولپنڈی ( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسزکی 3کارروائیاں،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی حمایت یافتہ9خوارج ہلاک۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن،4خوارج مارے گئے۔
ٹانک میں سیکیورٹی فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک۔ خیبرکے علاقے باغ میں تیسری کارروائی کے دوران 3خوارج مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد۔
ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کے خاتمے کےلئے پر عزم ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ
سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 9 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ 9 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔
مزید پڑھیں : کل عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیاجائے گا