راولپنڈی ( اے بی این نیوز )توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کیس پر سماعت کرے گے۔ بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے وکلا کوسین مفتی ،ارشد تبریز ،سلمان صفدر اور عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہونگے۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے ذوالفقار نقوی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونگے۔
گزشتہ سماعت پر وکلاء صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ کیس کے چھٹے گواہ قیصر محمود پر وکلاء صفائی کی جانب سے کل جرح مکمل کی جائے گی۔ کل کی سماعت میں بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے مزید گواہ عدالت میں پیش ہونگے۔
مزید پڑھیں :عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی اہم خوشخبری آگئی،جانئے تفصیلات