اہم خبریں

دہشتگرد نہ پختون نہ اسلام کے نمائندے، یہ ہندوستان کے پیروکار ہیں، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد( اے بی این نیوز    ) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی ہوائی اڈوں تباہ کیا ، پاک فوج نے نہ کسی مندر کو نشانہ بنایا، نہ سول آبادی کو ۔
ہمارا پہلا اور آخری انتخاب امن ہے۔ دوبارہ حماقت کی گئی تو جواب اس سے بھی شدید ہوگا ۔ پاکستان میں ہر دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا مکروہ چہرہ ہے۔ بلوچستان میں ہر شہید کے پیچھے بھارتی سازش ہے۔
مساجد شہید کرنے اور لوگوں کو ذبح کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشتگرد نہ پختون نہ اسلام کے نمائندے، یہ ہندوستان کے پیروکار ہیں۔ خارجی نور ولی کفر سے مدد کو جائز کہتا ہے ،حق و باطل کا امتزاج نہیں مانتا ۔
تم اس بھارت سے مدد مانگتے ہو جو کشمیر کی بچیوں کی عزت پامال کرتا ہے۔ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، مسئلہ وہاں کی اشرافیہ کا ہے۔ بھارت افغانستان کی اشرافیہ کو خرید رہا ہے۔
افغان بھائیو! بھارت کے آلہ کار نہ بنو۔ قبائل اور عوام سے کہتا ہوں وقت آ گیا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔

مزید پڑھیں :ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے،بھارتی دفاعی ماہرین نے شکست تسلیم کر لی

متعلقہ خبریں