اہم خبریں

ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے،بھارتی دفاعی ماہرین نے شکست تسلیم کر لی

دہلی( اے بی این نیوز    )بھارتی دفاعی ماہرین نے شکست تسلیم کر لی۔ پاکستان کیخلاف جارحیت کا اعتراف۔ بالاکوٹ حملے کو بھی ناکام قرار دے دیا۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا ’’ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے‘‘پاکستان کیخلاف حملے سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ۔ بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا استعمال غلط تھا اس وقت تو انہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں۔ اس بار تو پاکستان آپ کے فضائی حملوں کیلئے مکمل تیار تھا۔ پاکستان کے ایئر مارشل اورنگزیب نے شواہد سے بتایا کہ 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔ ہمارے ایئرمارشل سے جب سوال کیا گیا تو اس نے کہا کہ جنگ میں نقصان تو ہوتے ہی ہیں۔ اگر آپ وضاحت پوری نہیں دینگے تو پھر پاکستان جودعویٰ کرتا ہے اسے دنیا مانتی ہے۔

مزید پڑھیں :شادی میں بلایا گیا ڈانسر گروپ دولہے کو اغوا کرکے فرار ہوگیا

متعلقہ خبریں