اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایف بی آر کے دفتر ڈپٹی کمشنر (IR) یونٹ XIII، زون IV، بڑے ٹیکس دہندگان کے دفتر، اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے خلاف 26 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔یہ کارروائی انکم ٹیکس ریکوری رولز 2002 کے قاعدہ 179 کے تحت کی جا رہی ہے، جس کے تحت ایف بی آر نے چھ (6) افسران کو ریسیور مقرر کر کے بحریہ ٹاؤن کے مختلف دفاتر پر تعینات کر دیا ہے۔ یہ افسران کمپنی کی جائیداد اور کاروباری سرگرمیوں کو زیر نگرانی رکھتے ہوئے بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنائیں گے۔
مقرر کردہ افسران کی تفصیلات اس طرح ہے
| نمبر | افسر کا نام | عہدہ | تعیناتی مقام |
| 01 | محمد نواز | انسپکٹر | بحریہ ٹاؤن ہیڈ آفس، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، فیز 8، راولپنڈی |
| 02 | عقیل رفیق | ایل ڈی سی | بحریہ ٹاؤن ہیڈ آفس، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، فیز 8، راولپنڈی |
| 03 | محمد سجاد | انسپکٹر | کارپوریٹ آفس، فیز IV، اسلام آباد |
| 04 | ملک خورشی محمد | ایل ڈی سی | کارپوریٹ آفس، فیز IV، اسلام آباد |
| 05 | محمد حسیب طاہر | انسپکٹر | کارپوریٹ آفس، بحریہ انکلیو، اسلام آباد |
| 06 | منتاب محمود | انسپکٹر | کارپوریٹ آفس، بحریہ انکلیو، اسلام آباد |
ڈیفالٹر، بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ. ٹیکس سال، 2020 اور 2022. بقایا رقم 26,124,468,901 روپےہے.ایف بی آر نے کمپنی کو کسی بھی قسم کی جائیداد یا کاروبار کی منتقلی اور چارج کرنے سے روک دیا ہے، کیوں کہ اب کمپنی کا کاروبار قانونی طور پر منسلک تصور کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ نوٹس ہیڈ آفس، بحریہ ٹاؤن، فیز IV، اسلام آباد.ہیڈ آفس، بحریہ ٹاؤن، فیز VIII، راولپنڈی.کارپوریٹ آفس، بحریہ انکلیو، اسلام آباد پر چسپاں کیا جائے گا.یہ کارروائی ملک میں بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایف بی آر کی جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد قومی خزانے میں واجب الادا رقوم کی بروقت وصولی کو یقینی بنانا ہے۔ایف بی آر، پاکستان – آفس آرڈر کے مطابق ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو، یونٹ XXIII، رینج III، زون IV، بڑے ٹیکس دہندگان کا دفتر، اسلام آباد، واقع پلاٹ نمبر 20، خیابانِ سہروردی، مووی ایریا، G-9/1، اسلام آباد نے 23 مئی 2025 کو آفس آرڈر نمبر 04-A/91 جاری کیا۔
اس آرڈر کے مطابق، آفس آرڈر نمبر 04/91 مورخہ 21 مئی 2025 میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے، جدول کے سلسلہ نمبر 03 میں درج افسر کو بحریہ ٹاؤن ہیڈ آفس، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، فیز 3، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی میں بطور ریسیور تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تقرری انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور انکم ٹیکس ریکوری رولز 2002 کے حصہ IV کے رول 179 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
اس آرڈر کی کاپی اطلاعات اور عمل درآمد کے لیے درج ذیل کو ارسال کی گئی ہے،میسرز بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، مذکورہ حکم میں نامزد افسران، ہیڈ آفس بحریہ ٹاؤن فیز VIII راولپنڈی (جہاں اسے آویزاں کیا جانا ہے)، چیف ان لینڈ ریونیو آفیسر (زون IV) بڑے ٹیکس دہندگان کا دفتر اسلام آباد، دفتر کے نوٹس بورڈ پر، اور ایک کاپی دفتر کے ریکارڈ کے لیے محفوظ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :امریکانےایران سےتمام یورینیم افزودگی ختم کرنےکامطالبہ کردیا