اہم خبریں

پانی ہمارےلیے ریڈلائن ہےنظراندازنہیں کرسکتے،سابق وزیردفاع خرم دستگیر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )سابق وزیردفاع خرم دستگیرنے اےبی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دنیاکوبتاناچاہتےہیں یہ 2011والاپاکستان نہیں ہے۔
سیاسی قیادت کیساتھ عسکری قیادت بھی تبدیل ہوچکی ہے۔
پاکستان دفاعی لحاظ سےبہت مضبوط ہوچکاہے۔ عالمی دنیاکو کہناچاہتےہیں بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ بھارت پانی کوآبی جارحیت کےطورپر استعمال کررہاہے۔
دنیاکوسمجھناچاہیےپانی پاکستان کی25کروڑ عوام کامسئلہ ہے۔
بھارت جرم کرکےالزام ہمارےاوپرلگارہاہے۔ پانی ہمارےلیے ریڈلائن ہےنظراندازنہیں کرسکتے۔ ہم مکمل پرایکٹواپروچ کےساتھ دنیاکےسامنے جارہےہیں۔ ہندوستان ایسی ریاست ہےجوکسی ثالثی کوتسلیم نہیں کرتی۔
یہ کیسےہوسکتاہےہندوستان بغیرثبوت کےکسی ملک پرحملہ کردے۔ پہلگام واقعہ پربھارت کوکہاشفاف تحقیقات کرالیں۔ ہندوستان ایک غیرذمہ دارریاست ہے۔ اپوزیشن کےپاس موقع ہوگاپاکستان کیساتھ غیرمشروط طورپرکھڑےہوں۔
اپوزیشن کےپاس موقع ہوگاپاکستان کیساتھ غیرمشروط طورپرکھڑےہوں۔ بانی پی ٹی آئی نہ پہلےآئین وقانون کومانتےتھےنہ آج تسلیم کرتےہیں۔
پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کےبجائےاسٹیبلشمنٹ سےبات کرناچاہتی ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاست کامقصدصرف بانی چیئرمین کی رہائی ہے۔ 2018میں شہبازشریف نےپی ٹی آئی کوغیرمشروط تعاون کی پیشکش کی۔ پی ٹی آئی نےآج تک عوامی فلاح وبہبودکاکوئی کام نہیں کیا۔
رہنماپی ٹی آئی ابوذرسلمان نیازی نے اےبی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں مسئلہ پولی گرافک ٹیسٹ سےنہیں حکومت کی نیت پرشک ہے۔ دنیابھرمیں پولی گرافک ٹیسٹ کیےجاتےہیں۔ لاہورہائیکورٹ کافیصلہ ہےکسی شہری کاپولی گرافک ٹیسٹ نہیں کرایاجاسکتا۔
بانی پی ٹی آئی نےحکومت کےاس اقدام کوچیلنج کیاہے۔ حکومت نےشاہ محمود کابھی پولی گرافک ٹیسٹ کرنےکی کوشش کی۔ شاہ محمودقریشی نےپولی گرافک ٹیسٹ کرانےسےمنع کردیاتھا۔ فارم47سےاقتدارمیں آنےوالوں کابھی پولی گرافک ٹیسٹ کیاجائے۔
26ویں ترمیم پاس ہونےکےبعدعدلیہ کوکمزورکیاگیا۔ 26ویں ترمیم کےبعدعدلیہ ہمیشہ کیلئےایگزیکٹوکےنیچےآگئی۔ عوام کوپتہ ہےپی ٹی آئی کےمینڈیٹ کوچوری کیاگیا۔ ہمارےخلاف فیصلےدینےوالےقاضی فائزعیسیٰ آج کہاں ہیں۔
قاضی فائزعیسیٰ نےملک میں جمہوریت کوکمزورکیا۔ بانی پی ٹی آئی کاجیل کےاندرسےجوبیان آتاہے وہی پارٹی پالیسی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی مکمل سپورٹ کرتےہیں کسی دوسرے کی بات نہیں مانتے۔
پارٹی میں کسی نےعہدےپررہناہےاس کافیصلہ بانی کریں گے۔
مزید پڑھیں :12سے36گھنٹوں کےدوران پنجاب اورخیبرپختونخوامیں آندھی اوربارش کاامکان

متعلقہ خبریں