اہم خبریں

چندلوگوں کی کوتاہی کی وجہ سےبہت سےپاکستانی حج سےمحروم رہ گئے،وفاقی وزیرمذہبی امور

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )وفاقی وزیرمذہبی امور سرداریوسف نے کہا ہے کہ حکومت عازمین حج کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے،دورہ سعودی عرب میں وزیرحج سےملاقات کی۔
پرائیویٹ ٹورآپریٹرزعازمین کوپہنچنےوالےنقصان کےذمہ دارہیں۔
14فروری کی ڈیڈلائن تک صرف3ہزار600لوگوں کی رقم جمع کرائی گئی۔ ڈیڈلائن بڑھائےجانےکےبعد بھی صرف10ہزارمزیدعازمین کی رقم جمع کرائی۔ وزیراعظم شہبازشریف نےبھی معاملےکافوری نوٹس لیاتھا۔ پرائیویٹ سکیم کےتحت 25ہزار698عازمین حجازمقدس جائیں گے۔
نجی شعبےنےعازمین حج کیلئےبروقت اقدامات نہیں کیے۔ سعودی حکومت نےنجی شعبےکو14فروری تک25فیصدرقم جمع کرنےکی ہدایت کی تھی۔ حج کا50فیصدکوٹہ سرکاری اوراتناہی نجی شعبےکیلئےہے۔
نجی شعبےمیں بروقت اقدامات نہیں ہوسکے۔ چندلوگوں کی کوتاہی کی وجہ سےبہت سےپاکستانی حج سےمحروم رہ گئے۔ وزیراعظم نےکمیٹی بنادی غفلت برتنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعظم کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی اپناکام کررہی ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت کیلئے ’’ پاکستان ‘‘ کا نام یاک خوف کی علامت بن گیا،مٹھائیوں کے نام میں لفظ ’’ پاک  ‘‘ آنے پر نام ہی بدل دیئے،جا نئے کیا نام رکھے

متعلقہ خبریں