اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہبھارتی وزیراعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں۔
بھارتی وزیراعظم کے بیانات بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ بھارت کی جنگی دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کیخلاف عالمی کوششوں میں فعال شراکت دار ہے۔
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم چھپانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے۔ بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے، اشتعال انگیزی بند کرے۔
پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
کوئی بھی جارحیت ہوئی تو بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا۔ عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویئے کا نوٹس لے۔
مزید پڑھیں :بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے ،ترجمان پاک فوج