اہم خبریں

یوم تکبیر پر لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں بند ہونگی،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(اے بی این نیوز)یومِ تکبیر پر 28 مئی کو لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں بند ہوں گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ،علاقائی بینچز، سیشن اور سول عدالتیں بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کی نقول سپریم کورٹ رجسٹرار اور پنجاب کے سیشن ججز کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
مزیدپڑھیں: خضدار اسکول بس حملے میں مزید2 طلباء شہید، تعداد 6 ہوگئی

متعلقہ خبریں