اہم خبریں

راہول گاندھی نے مودی کی کلاس لے لی،تین اہم سوال کر ڈالے،مودی بغلیں جھانکنا شروع ہو گیا

دہلی ( اے بی این نیوز )بھارتی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی خالی تقریریں کرنا بند کریں۔
انہوں نے کہا، “مودی جی، آپ ٹرمپ کے سامنے کیوں جھک گئے اور ہندوستانی مفادات کو قربان کیا؟ مودی جی، وہ کیمروں کے سامنے صرف آپ کا خون کیوں بہاتے ہیں؟ آپ نے ہندوستان کی عزت پر سمجھوتہ کیا ہے۔”

واضح رہے کہ آپریشن سندھ کے دوران بھارتی اپوزیشن اور کانگریس نے حکومت کا ساتھ دیا تھا تاہم جنگ بندی کے اعلان کے بعد راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت پر حملے شروع کردیے ہیں۔اب انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ خالی تقریریں کرنا بند کریں اور تین سوالوں کے جواب دیں۔

ان کا پہلا سوال تھا کہ آپ نے دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے بیان پر کیوں یقین کیا؟نمبر دو، آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کیوں قربان کیے؟اور تیسرے نمبر پر آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں ابلتا ہے؟ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ آپ نے ہندوستان کی عزت کا سودا کیا ہے۔

اس سے قبل کانگریس پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ سفارتی وفود کو بیرون ملک بھیجنا ہندوستانی حکومت کا WMD، Weapons of Mass Destruction (بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ ہٹانے کا ہتھیار) ہے۔ان کا مطالبہ تھا کہ مودی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں اور امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے دعوے کی وضاحت کریں۔

مزید پڑھیں :فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس، پاکستان کی سلامتی ہر صورت یقینی بنانے کے لیے عزم کا اعادہ

متعلقہ خبریں