اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سالانہ تعطیلات کے شیڈول کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، گرمیوں کی تعطیلات کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں ہوگا۔ یکم جون سے 31 جولائی تک اسکول اور کالج بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ صوبے کے گرم علاقوں کے پرائمری سکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔اس کے علاوہ گرم علاقوں کے ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جب کہ سرد علاقوں کے اسکولوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے دوبارہ احتجاج کی ذمہ داری دیدی ہے، ہر صورت ان کو رہا کرائیں گے، علی امین گنڈا پور