اہم خبریں

مودی سرکارپاکستان پرحملہ آورہونےکیلئے100بارسوچےگی،1971کی جنگ کا ہم نے بدلہ لے لیا،وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 9مئی کی رات فیصلہ کیا کہ اب ہم اپناحق استعمال کریں گے۔ 9مئی کی آدھی رات فیصلہ ہوا کہ دشمن پرحملہ کریں گے۔
سپہ سالارنےفون پربتایابھارت نےنورخان ائیربیس پرحملہ کردیاہے۔
سپہ سالارنےکہااب بھارت کوزوردارتھپڑلگایاجائے تاکہ قیامت تک یادرکھے۔ سپہ سالارنےفون پربتایا کہ بھارت سیزفائریعنی گھنٹے ٹیکنےکیلئےتیارہے۔ میری نظرمیں بھارت کو1971کی جنگ کاسبق سکھایااور ہم نے بدلالیا۔
جنگ میں اپنےنیوکلیئرہتھیاروں کی دور دور تک ضرورت نہیں پڑی۔ امیدکرتاہوں کہ قیامت تک نیوکلیئرہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑےگی۔ مودی سرکارپاکستان پرحملہ آورہونےکیلئے100بارسوچےگی۔
ہماری بری،فضائی اوربحری فو ج مکمل طورپرتیارہے۔ افواج پاکستان نےبھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیا۔ پوری دیناکوباورکرایاپہلگام پرالزامات سازش کاحصہ ہیں۔ پاکستان کےجواب پربھارت گھٹنےٹیکنےپرمجبورہوگیا۔
مسلح افواج نےمعرکہ حق میں بھارت کوچھٹی کادودھ یاددلادیا۔ شہد کے ورثا کوفی کس ایک کروڑ ،زخمیوں کو 10سے 20لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ شہدا کے ورثا کو رینک کے حساب سے ایک کروڑ ایک کروڑ 80لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ورثا کیلئے تنخواہ اور الاؤنسز جاری رہیں گے۔ افواج پاکستان کے زخمیوں کو 20لاکھ 50لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔ شہد ااور زخمیوں کیلئے امدادی پیکیج حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے دوبارہ احتجاج کی ذمہ داری دیدی ہے، ہر صورت ان کو رہا کرائیں گے، علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں