اہم خبریں

عمران خان نے دوبارہ احتجاج کی ذمہ داری دیدی ہے، ہر صورت ان کو رہا کرائیں گے، علی امین گنڈا پور

راولپنڈی ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے ۔ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔ 2مہینے کے بعد آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ بجٹ اورسیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی۔
خیبرپختونخوا میں ہم نے آئی ایم ایف کے تقاضے پورے کیے۔ عدالتی حکم کے باوجود ہمیںعمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ ڈنڈے کے زور پر پاکستان کو نہیں چلایا جاسکتا۔ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو آئی ایم ایف کی مزید شرائط پوری نہیں کریں گے۔ وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دوبارہ احتجاج کی ذمہ داری دیدی ہے۔

تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا۔ مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی قیادت پرفخرہے۔ چاہتےہیں آئین وقانون کےتقاضوں کوپوراکیاجائے۔
عمران خان نےجوبیان دیااس کوصحیح سمجھتاہوں۔
عمران خان کی رہائی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم عمران خان کوہرحال میں رہا کراوئیں گے۔ ہم سیاسی جماعت ہیں اپنے ورکرز کو شہید کرانا ہمارا مقصد نہیں۔
ریاست نےہمارےخلاف طاقت کااستعمال کیا۔
ہماری صرف ایک ڈیمانڈہےعمران خان کورہاکیاجائے۔ عمران خانکےکیسزجان بوجھ کرنہیں لگائےجارہے۔ افغانستان اورپاکستان میں ڈرون حملوں سےشہری شہیدہوئے۔
گزشتہ76سال سےمافیاکاقبضہ ہے یہ قبضہ چھڑانےکی جنگ ہے۔

بانی نےجوبیان دیاوہی پارٹی کابیان ہےاس کیساتھ کھڑاہوں۔ باربار آئین کی پامالی ہورہی ہے عدالتوں کو سٹینڈ لینا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات جھوٹے ہیں ،رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں :برطانوی وفد کی اڈیالہ آمد، اندرونی کہانی سامنے آگئی،وفد میں کون کون شامل تھا ،کس سے ملاقات کی ،جانئے

متعلقہ خبریں