اسلام آباد ( اے بی این نیوز )صوبہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کی تیاری کا معاملہ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا 2 فروری کو طلب کردہ اجلاس ملتویکر دیا گیا،الیکشن کمیشن کی مصروفیات کے باعث مشاورتی اجلاس ملتوی کیا گیا، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اجلاس ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا، مشاورتی اجلاس کی تاریخ جلد فائنل کر کے سیاسی جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس اگلے ہفتے بلانے کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کو تجاویز کے لیے زیادہ ٹائم مل جائے گا۔















