اہم خبریں

جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ،وزیر اعظم شہباز شریف کل منصوبے کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا فنشنگ ورک تیزی سے جاری۔ وزیر اعظم شہباز شریف کل منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کے فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رات تک فنشنگ ورک مکمل کرنےکی ہدایت۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
کام کےاعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
محسن نقوی کی پراجیکٹ کے دونوں اطراف لینڈ سکیپنگ اور خوبصورت پودے لگانے کی ہدایت۔ موٹر وے اور مری کی طرف سفر کرنے والوں کو بہت ریلیف ملے گا۔ منصوبے سے اسلام آباد کے شہری سگنل فری اور باسہولت سفر کر سکیں گے۔
شہریوں کو سگنل فری اور باسہولت سفر ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں :میری کسی سے بات کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے ، عمران خان کا دو ٹوک موقف

متعلقہ خبریں