لاہور ( اے بی این نیوز )ہم نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی۔ عظیم فتح پر افواج پاکستان،۔ حکومت پاکستان اور عوام پاکستان کو مبارکباد ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سرگودھا میں تقریب سے خطاب۔ کہا ہم نے بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے تباہ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ نیت اچھی ہو تو اللہ تعالیٰ معجزہ کردیتا ہے۔ سرگودھا میں کوئی دل کے امراض کا ہسپتال نہیں تھا۔ اب نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ پنجاب کے تمام شہروں کی بیوٹیفکیشن اور اربنائزیشن کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ ۔ ہر سکول میں پینے کے پانی اور ٹوائلٹس کی سہولت دیں گے۔ کمروں کی کمی بھی دور کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :26 نومبر احتجاج کیس،تحریک انصاف کے گرفتار86 کارکنان کی ضمانت منظور