کراچی (اے بی این نیوز)اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کی ہے کہ 7 جون 2025 ( بروز ہفتہ) کو پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے، سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ذی الحج کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 08 بج کر 02 منٹ پر ہوگی۔
سپارکو کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، 27 مئی کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم ذی الحج 29 مئی 2025 کو ہونے کی توقع ہے، ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہےکہ چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت کمیٹی کرنے کی مجاز ہے، اور ملک میں عیدالاضحیٰ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی منائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: واشنگٹن میں میوزیم کے باہر فائرنگ،اسرائیلی سفارتی عملے کے 2 ارکان ہلاک