نئی دہلی(اے بی این نیوز)پہلگام حملہ بہار کے انتخابات جیتنے کے لیے کیا گیا۔ بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رہنما یشونت سنہا نے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رہنما یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی۔ ایک انٹرویو میں یشونت سنہا نے کہا کہ پہلگام حملہ بہار الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے پلوامہ حملہ بھی انتخابات سے پہلے ہوا، پھر مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ مودی نے انتخابی ریلیوں میں پلوامہ میں مارے گئے لوگوں کے ناموں سے ووٹ مانگے۔
یشونت سنہا نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف فوجی ردعمل کو بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی حربے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، ایسے واقعات صرف انتخابات کے دوران ہوتے ہیں۔ مودی حکومت قومی سلامتی کے مسائل کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی پلوامہ اور اڑی حملوں میں مرنے والوں کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں۔
مزید پڑھیں :سعودی ائیر لائن کے کھٹارا جہاز،مسافروں کی زندگیاں خطرے میں،ہنگامی لینڈنگ، مسافروں سے نا روا سلوک