اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی بیرسٹرعمیرنیازی نے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتےہیں فارم47والوں کےہاتھ میں کچھ نہیں۔
مذاکرات ان کیساتھ کیےجاتےہیں جن کےہاتھ میں کچھ ہو۔
پچھلے3سال پی ٹی آئی کیساتھ جوکیاگیاوہ سب کےسامنےہیں۔ ہماری جماعت کےسینئرلیڈرشپ کوپابندسلاسل کیاگیا۔ عوام کابانی پی ٹی آئی سےرابطہ براہ راست ہے۔ بانی پی ٹی آئی جس کواختیاردیں گے وہی بات کرےگا۔
بانی پی ٹی آئی موروثی سیاست کیخلاف ہیں اس لیےاپنوں کونہیں نوازا۔ حکومت مضبوط ہوتی توہماری بانی سےملاقات کرادیتی۔ حکمران فارم47کےسہولت کارہیں ان کےہاتھ میں کچھ نہیں۔
سوچناچاہیے ہم کیسےمشکل صورتحال سے نکل سکتےہیں۔
جنگ کی وجہ سے پی ٹی آئی نےکھل کرحکومت کاساتھ دیا۔ یاسمین راشدکوپچھلے2سال سےپابندسلاسل رکھاہواہے۔ ہمارےکئی رہنماجھوٹےکیسزمیں جیل میں پڑےہوئےہیں۔
حکومت اقدامات کرےجس سے پتہ چلے آگے بڑھناچاہتی ہے۔
مزید پڑھیں :سعودی ائیر لائن کے کھٹارا جہاز،مسافروں کی زندگیاں خطرے میں،ہنگامی لینڈنگ، مسافروں سے نا روا سلوک