اہم خبریں

سعودی ائیر لائن کے کھٹارا جہاز،مسافروں کی زندگیاں خطرے میں،ہنگامی لینڈنگ، مسافروں سے نا روا سلوک

لاہور (اے بی این نیوز)سعودی ائیر لائن پاکستانی مسافروں کی زند گیوں سے کھیلنا شروع کر دیا۔حج کیلئے ناکارہ طیا روں کے استعمال کا انکشاف۔ — سعودی ایئرلائن کی نااہلی ایک بار پھر سامنے آ گئی جب لاہور سے جدہ جانے والی حج پرواز دورانِ پرواز اچانک فنی خرابی کا شکار ہو گئی، جس کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس واقعے نے نہ صرف مسافروں کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار کیا بلکہ سعودی ایئرلائن کی فنی صلاحیتوں اور حفاظتی اقدامات پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی حج پرواز میں دوران سفر فنی خرابی ہو گئی،جس پر طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔2گھنٹے 47منٹ پرواز کے بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی ۔پائلٹ کی جانب سے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا گیا،اے ٹی سی حکام کی جانب سے اجازت ملتے ہی طیارے کو بحفاظت کراچی لینڈ کروا لیا گیا۔ کراچی ائیرپورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کو لاؤنج منتقل کرکے طیارہ کو گراؤنڈ کردیا گیا،مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کردیا گیا۔ ایئر لائن انتظامیہ کاکہنا ہے کہ متبادل طیارے کے انتظام تک مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔
طیارے میں 250 سے زائد عازمینِ حج سوار تھے، سعودی ایئر کی ناقص فنی دیکھ بھال کے باعث انہیں دورانِ پرواز خوفناک تجربہ سہنا پڑا۔ لاہور سے پرواز کے بعد محض چند گھنٹوں میں طیارے میں فنی خرابی ظاہر ہونا ایک سنگین غفلت کی نشانی ہے، جو سعودی ایئرلائن کے طیاروں کی کمزور مینٹیننس اور ناقص منصوبہ بندی کو واضح کرتی ہے۔

طیارے کو کراچی میں اتارنے کے بعد بھی سعودی ایئرلائن کی بدنظمی کا سلسلہ جاری رہا۔ مسافروں کو پہلے لاؤنج اور پھر ہوٹل منتقل کیا گیا، لیکن ان کے آرام و سکون کا کوئی خاطر خواہ بندوبست نظر نہ آیا۔ متاثرہ افراد، جن میں بزرگ اور خواتین بھی شامل تھیں، کو گھنٹوں انتظار کی صعوبت جھیلنی پڑی، جس نے اس مقدس سفر کے تقدس کو ہی مجروح کر دیا۔

ایئرلائن نے روایتی بیانات جاری کرتے ہوئے طیارے کو مرمت کے لیے گراؤنڈ کرنے اور مسافروں کو “دیکھ بھال” کی یقین دہانی تو کرائی، لیکن یہ وعدے اس حقیقت کو چھپا نہیں سکتے کہ حج جیسے حساس سفر پر روانہ کیے جانے والے طیارے کی تیاری میں مجرمانہ لاپرواہی برتی گئی۔

یہ واقعہ سعودی ایئرلائن کی ناقص کارکردگی اور انتظامی نااہلی کی ایک اور واضح مثال ہے، جو انسانی جانوں کے ساتھ خطرناک کھلواڑ کے مترادف ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا سعودی ایئر مستقبل میں اپنی پرانی روش بدل پائے گی یا حجاج کرام کو اسی طرح کی آزمائشوں سے دوچار ہونا پڑے گا؟

مزید پڑھیں :مودی حکومت کےپاکستان مخالف اقدامات جاری ،ایک اورپاکستانی سفارتکارکوملک چھوڑنےکاحکم دے دیا

متعلقہ خبریں