راولپنڈی ( اے بی این نیوز )عمران خان نے ایک بارپھرجھوٹ کا پتہ لگانے والی مشین کا ٹیسٹ دینے سے انکارکردیا، ذرائع کے مطابق لاہور پولیس بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کئے بغیر ہی اڈیالہ جیل سے واپس چلی گئی۔
تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا9مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنے آئی تھی ۔ تفتیشی ٹیم نے 9مئی کے لاہور میں درج11مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی۔
مزید پڑھیں :کوئٹہ کے بعد کے پی بھی نشانے پر ،جانئے کتنا جانی نقصان ہوا، پولیس چوکی متاثر