اہم خبریں

کوئٹہ کے بعد کے پی بھی نشانے پر ،جانئے کتنا جانی نقصان ہوا، پولیس چوکی متاثر

بنوں ( اے بی این نیوز   ) افسوسناک خبر، دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، بھاری نقصان ہو نے کی اطلاع۔ بنوں میں نئی ​​سبزی منڈی میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے گیٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس چوکی کے مین گیٹ کو دھماکے سے اڑانے کے بعد دہشت گرد اندر داخل ہوئے اور فائرنگ کردی جس سے دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :ایٹمی جنگ دونوں ممالک کیلئےباہمی تباہی کاباعث بن سکتی ہے،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں